گوجرانوالہ :جھگڑے پر سسرالیو ں کا شوہر کے ہمراہ بہو پر مبینہ تشدد ، تیزاب پلا دیا

Dec 07, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گھریلو جھگڑے پر سسرالیو ں کا شوہر کے ہمراہ بہو پر مبینہ تشدد زبردستی تیزاب پلادیا۔ خاتو ن تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،  ملزم فرارہو گیا۔ تھانہ دھلے کی چوکی راجکوٹ کے علاقہ پاسبان کالونی میں سسرالیوںنے شوہر ریاض کے ہمراہ بہو نجمہ بی بی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر تیزاب پلا دیا خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغا ز کر دیا ہے پولیس کے مطابق ریاض کی پانچ سال قبل نجمہ بی بی سے شادی ہوئی تھی نجمہ کے والد کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر گزشتہ روز سسرالیوں نے شوہر کے ہمراہ اپنی بہو کو تشد د کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پلا دیا شوہر ریاض اور اسکے گھر والے پہلے بھی میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہے۔

مزیدخبریں