برلن (نیٹ نیوز) جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ میں دوسری عالمی جنگ کے دور کے ایک بم کی وجہ سے تیرہ ہزار سے زائد شہریوں کو احتیاطاًاپنے گھر عارضی طور پر خالی کرنا پڑ گئے۔ پانچ سو کلو گرام یا گیارہ سو پاؤنڈ وزنی یہ بم برطانوی فضائیہ نے گرایا تھا۔ اس بم کی موجودگی کا علم ہونے پر فرینکفرٹ شہر کے مغربی حصے میں پولیس نے تقریباًآدھ میل رقبے پر پھیلا ہوا رہائشی علاقہ خالی کرا لیا۔