راولپنڈی: 12سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد  بال کاٹنے کے ملزم میاں بیوی گرفتار

Dec 07, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ویسٹریج  کے علاقے میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ قدیر اور اس کی بیوی طیبہ نے 12 سالہ بچی مافیا جو ان  کے گھر ریلوے سکیم 5 میں ملازمہ ہے اس پر تشدد کیا اور بچی کے سر کے بال بھی کاٹ ڈالے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ کمسن بچی مافیا کی والدہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ملزموں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں