علی پور(نامہ نگار، نیوز رپورٹر) تھانہ صدر علی پور کے علاقے بھائی کے مبینہ جرم میں نابالغ بہن کا زبردستی نکاح، معصوم بچی کو برآمد کر کے ونی کا فیصلہ کرنے والی پنچائت کے سرپنچ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا۔ تھانہ صدر علی پور کے علاقے پنچائت نے فیصلہ دیا کہ لڑکی کو اغواء کرنے والے لڑکے کی نابالغ بہن کی شادی زبردستی لڑکی کے رشتہ دار کے ساتھ کردی جائے۔ فیصلے پر عملدرآمد کے تحت اس کے نکاح کی تقریب جاری تھی کہ پولیس کا علی پور نے پنچائت کے سرپنچ سمیت 5 ملزمان اور ونی ہو جانے والی لڑکی کی والدہ کو گرفتار کر کے معصوم بچی کو بھی برآمد کر لیا گیا۔