گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ نے2017 میں بھرتی ہونے والی461 فی میل پرائمری ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تین سال سروس پوری کرنے والی سائنس‘ میتھ اساتذہ کو سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر بطور پی ایس ٹی ریگولر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اچھی پرفارمنس کے ساتھ اب اساتذہ ریگولر ٹیچرز کی طرح تمام فوائد حاصل کر پائیں گی۔
گوجرانوالہ میں 461 خواتین پرائمری ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کا حکم
Dec 07, 2020