اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)65 میگاواٹ بجلی کی پیداوار والے کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کا کام جون 2021ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ کرم گڑھی ہیڈورکس سے 14 کلومیٹر دور دریائے کرم پر اور بنوں شہر سے 30 کلومیٹر وزیرستان ایجنسی میں واقع ہے۔ اس پراجیکٹ کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔جس کے نظرثانی شدہ پی سی ون کے مطابق اس کی لاگت 21 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ منصوبہ کے تین بجلی گھر ہیں جن کی نصب شدہ استعداد 65 میگاواٹ ہے۔اس منصوبے کے دوسرے مرحلہ کیلئے اپ ڈیٹڈ پی سی ون تیاری کا عمل جاری ہے ہے اس کا تخمینہ 300 سے 800 ملین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر پی سی ون کی منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا پہلے مرحلے کے لیے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 60 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی۔