لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب ماڈل بازار سستی اور معیاری اشیا کی بدولت عوام کا اولین انتخاب ہے ماڈل بازار حکام نے پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں عوامی شکایت کو اولین ترجیح پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ ماڈل بازار میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری ریٹ سے بھی کم پر فروخت جاری رکھی ہوئی ہے۔ اتوار کے روز عوام کی خریداری کو مد نظر رکھتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ مزید کم کر دیئے گئے سیب کالا کولو اول 120 کی بجائے 100 کیلا اول 72 کی بجائے 50 ٹماٹر 130 کی بجائے 120 آلو نیا کچا چھلکا 63 کی بجائے 60 ، پیاز درجہ اول 60 کی بجائے 55 میں فروخت کئے جا رہے ہے لاہور کے بازاروں جن میں رائے ونڈ، چوہنگ ، شیر شاہ ، ٹاون شپ ، سبزہ زار ، ہربنس پورہ، چائینہ سکیم ، میاں پلازہ ، وحدت کالونی ، ٹھوکر میں ڈی سی ریٹ سے بھی کم اشیا کی فروخت جاری ہے جن میں آلو نیا کچا چھلکا 60 پیاز 55، ٹماٹر 120 لہسن چائینہ 175 ادرک تھائی لینڈ 560 کھیرا فارمی 33 پالک فارمی 18 بینگن 30 ، شملہ مرچ 125 چقندر 45 ، لیموں چائینہ 48 شلجم 30 مٹر 125 روپے میں فروحت کئے جا رہے ہے جبکہ پھلوں کی قیمت بھی کچھ اس طرح ہے کہ سیب کالا کولو اول 100 ، کیلا 50 امردود 90 ، انگور موٹا 165 ، جاپانی پھل 100، مسمی 83 ، فروٹر 76 انار قندہاری 190 ، گریپ فروٹ 14 روپے میں فروحت ہو رہے ہیں۔