فیروز والہ : آلودگی پھیلانے  کا الزام‘ 5بھٹہ مالکان ‘ملازمین 15 زمینداروں کیخلاف مقدمات

فیروزوالہ( نامہ نگار) محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر فضائی آلودگی پھیلانے پر 5بھٹوں کے مالکان اور ان کے ملازمین کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ ، اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فیروزوالہ رانا قربان علی اور محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر نوید احمد اور عبدالستار کی نگرانی میں ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے بھر پور آپریشن کیا اور سموگ پھیلانے کے الزام میں 5بھٹہ مالکان اور ان کے ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر لیے جن میں آصف، اللہ دتہ، حافظ شہباز، ادریس ، منیر اور فیصل علی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں محکمہ زراعت کی ٹیم نے اور ضلعی انتظامیہ نے سموگ پھیلانے کے الزام میں 15زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...