لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل قطرکے صدر سہیل خان سہروردی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نیک ،صالح ،سچے عاشق رسول اور اسلام کے داعی تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ڈاکٹر حسن محی الدین، حسین محی الدین قادری،خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل اورمرحوم سہیل خان سہروردی کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔