انتقامی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے، ملک ابرار احمد

Dec 07, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد ، میٹروپولیٹن صدر سردار نسیم خان ، ضلعی صدر ملک عمر فاروق اور سٹی جنرل سیکرٹری حاجی پرویز خان نے سوال کیا ہے کہ ایک شہر میں دو قانون نافذہیں حکومت نے انتقام کی سیاست اور منافقت کا اپنا نقاب اتار دیا ہے4 دسمبر کو ڈھوک کھبہ میں حکمران جماعت کے ایم این اے کا جلسہ کورونا پروف تھا اور پی ڈی ایم کا پر یس کلب کے سامنے احتجاج کورونا پھیلنے کا سبب کیسے بن گیا جس پر درج ہونے والے مقدمے کے مطابق140 سے 150 افراد شریک تھے جبکہ حکومت کی اپنی پالیسی کے مطابق 300 افراد کے اجتماع پر کوئی پابندی نہیں لیگی رہنمائوں نے پی ڈی اے کے احتجاجی مظاہرے کے خلاف پرچہ درج ہونے پر اپنے ردعمل میں کیا مسلم لیگی راہنماؤں نے کہا ہے حکمران جماعت صرف نام کی تحریک انصاف ہے اگر کورونا پر قانون کی خلاف ورزی ان کا ایم این اے وزیر یا کوئی رہنما کرے توقانون خاموش ہو جاتا ہے ۔
اگر اپوزیشن جماعتیں جلسہ کریں یا ریلی نکالیں تو فوری طور پر قانون حرکت میں آجاتا ہے لیگی رہنمائوں نے کہا کہ کسی صورت انتقامی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کی تحریک کوکوئی طاقت روک نہیں سکتی لاہور کا جلسہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

مزیدخبریں