ٓاسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا کی تیزی سے پھیلائو کے دوران پی ڈی ایم جلسوں پر ضد کرکے قوم کی جانوں سے کھیل رہی ہے،کیا قوم کو معلوم نہیں سخت لاک ڈائون کا مطالبہ ہی اپوزیشن کا تھا جس کو اب خودپامال کررہے ہیں موجودہ پی ڈی ایم کا احتجاج تعمیر کی بجائے تخریب ہے جوکسی طور پر بھی ملک اور قوم کی مفاد میں نہیں ہے۔ اتوار کو ان خیالات کا ظہار وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے پشاور میں براک کیب سروس کمپنی کے افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اقلیتی رکنی قومی اسمبلی جمشید تھامس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام جماعتیں او ر انکے قائدین ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہے،موجودہ پی ڈی ایم کا احتجاج تعمیر کی بجائے تخریب ہے جوکسی طور پر بھی ملک اور قوم کی مفاد میں نہیں ہے۔ موجودہ حالات منفی سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چند لوگوں کی ملک لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے ،انہیں بڑے بڑے مقدمات سے بچانے کیلئے اورانہیں این آر او دلانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا مفاداتی سیاست نے یہاں تک ان کے بینائی کو متاثر کیا ہے کہ حکومت کی اچھے اور نیک نیتی پر مبنی اقدامات میں بھی کیڑے نکالنے اورناکام منفی پروپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں۔
جلسوں پر بضداپو زیشن جانوں سے کھیل رہی ہے، پیر نورالحق قادری
Dec 07, 2020