سیماجیلانی کی والدہ کی وفات پر نوازشریف اورشہبازشریف کی تعزیت

Dec 07, 2020

 اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور صدرشہبازشریف ،مریم نوازنے راولپنڈی سے سنیئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سیماجیلانی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے- تعزیتی پیغام میں کہاکہ ماں وہ عظیم ہستی ہوتی ہے جس کے دنیا سے چلے جانے پر ان کی کمی کااحسا س ہوتاہے،ماں کی شفقت بھرے سائے سے محرومی کا دکھ تو ہمیشہ رہے گا،آپ کی والدہ فوت ہوگئی ہیں لیکن اُن کی دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی۔انہوںنے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین-
 دریں اثناء پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفرالحق،سیکرٹری جنرل احسن اقبال،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق سیکرٹری جنرل و سینیٹراقبال ظفرجھگڑا،مخدوم جاوید ہاشمی،سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چودھری جعفراقبال،ارکان صوبائی اسمبلی عشرت اشرف،زیب النساء اعوان،شعبہ خواتین کی مرکزی صدر وسینیٹرنزہت صادق،اسلام آباد سے سنیئر رہنمابیگم شاہدہ قدیر نے سیماجیلانی کی والدہ کی وفات پرغمزدہ خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

مزیدخبریں