شہدادپور(نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام ضلع سانگھڑ کی جانب سے حکومت کی جانب سے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے میں پولیس گردی اور نیازی حکومت کے خلاف ضلعی امیر عبدالغفور مینگل۔قاری نظر محمد خاصخیلی۔مولانا شعیب احمد۔ضلعی سالار شہمیر خان۔قاری اسلم تھیم ودیگر کی قیادت میں ملدسی روڈ سے پریس کلب شہدادپور تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ نیازی حکومت اپنی نااہلی کرونا وائرس کے پیچھے چھپانا چاہتی ہے۔حکومت نے عوام کا مینڈنٹ چوری کر کے عوام پر مہنگائی کابم گرا کر ان کے چولھے ٹھنڈے کر دیئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جلسہ ہمارا جمہوری حق ہے۔حکومت کی تمام تر کوشش نا کام ہوگی اور 13 دسمبر کو لاھور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔جو حکومت کے اقتدار میں آخری کیل ٹھوک دے گا۔انھوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت ختم کر کے شفاف الیکشن کروائے جائے۔
نیازی حکومت اپنی نااہلی کورونا کے پیچھے چھپانا چاہتی ہے، جے یو آئی
Dec 07, 2020