شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال خان اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری احسن عنایت سندھوکے ہمراہ قلعہ جہانگیری شیخوپورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معروف پروڈیوسر وڈائریکٹر سید نور کی نئی پنجابی فلم باجرے دی راکھی کی شوٹنگ دیکھنے کے ساتھ معروف اداکارہ صائمہ نور ،معروف اداکار شفقت چیمہ،چوہدری الیاس گجر و دیگر اداکاروں سے ملاقات کی اور انہیں دوران شوٹنگ سکیورٹی سمیت دیگر درکار سہولیات کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی جس پر سید نور اور صائمہ نور نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔