ملتان (سپیشل رپورٹر) صدر مدارس جامع قاسم العلوم و مفتی محمود کے شاگرد، مولانا فضل الرحمن کے استادشیخ الحدیث مولانا محمد اکبر جوکہ عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا تھے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ مدرسہ قاسم العلوم نزد گول باغ میں پارلیمانی لیڈر جمعیت علماء اسلام مولانا اسد محمود نے پڑھائی۔ سوگواران میں 5بیٹے ڈاکٹر عتیق الرحمن،فدا الرحمن،حبیب الرحمن اکبر،عبید الرحمن،شفیق الرحمن اور 5بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں نماز جنازہ میں مولانا ایاز الحق قاسمی،قاری احمد حنیف جالندھری،قاری محمد طٰسین،قاری یاسین،مولانا زاہد مقصود،مولانا عابد مدنی،مفتی محمد قاسم قاسمی،مولانا کریم بخش،قاری طاہر رحیمی،شیخ طارق رشید،مولانا نواز،مولانا ناصر مہانی،نقیب اللہ کاکڑ،مولانا سلطان محمود ضیاء،مولانا خالد محمود ضیاء،مولانا شمشاد احمد،مولانا عابد،مولانا محمد نعیم،عبدالرحمن فری اور سینکڑوں علماء کرام ،طلباء اہلیان شہرنے شرکت کی جنازہ کے بعد شیخ الحدیث مولانا محمد اکبر کی میت کو ان کے آبائی شہر لے گئے جہاں سپرد خاک کردیا گیا۔