چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس محمد قاسم خان تین روزہ  دورے پر 10 دسمبر کو ملتان آئینگے 

ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان تین روزہ دورے پر رواں ہفتے ملتان پہنچیں گے۔ وہ 10 دسمبر کو ملتان آئیں گے اور 12 دسمبر تک ملتان ہی میں رہیں گے۔ ملتان آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ملتان آمد کے بعد وہ تین روز ملتان میں ہی عدالتی امور سرانجام دینگے۔ جبکہ بار وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران وہ موجودہ کچہری کے توسیعی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لینگے۔

ای پیپر دی نیشن