رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر بابو لیلارام نے کہاہے کہ لاہور میں 13دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ میں ضلع سے مینارٹی ونگ بھرپورشرکت کریگا اوربڑی تعداد میں مینارٹی ونگ کے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں اور عوام میں حکومت کے خلاف بڑھتے غم و غصہ سے عمران خان سرکار بوکھلا چکی ہے۔