حاجی پورشریف ( نمائندہ نوائے وقت ) ضلع راجن پور میں سرمایہ داروں‘ جاگیرداروں اور صنعتکاروں کا ایکا‘ غریب و مجبور و بے بس لاچار مزدور/ورکرز کا مستقبل دائو پر متعلقہ محکمے خاموش۔ ضلع راجن پور جوکہ پنجاب کا آخری اور پسماندہ ترین ضلع ہے جہاں ہر دور میں یہاں کی عوام کا استحصال کیاگیا اور عوامی اجتماعی مفادات اور حقوق پرڈاکہ ڈالا گیا وہاں مزدور اور ورکرز طبقہ آج بھی مستقل طور پراستحصال کا شکار ہے۔ انڈس شوگر مل‘ درجنوں کی تعداد میں کاٹن فیکٹریاں‘ فلور ملز‘ آئل ملز‘ سینکڑوں کی تعداد میں پٹرول پمپس‘ بیکریاں‘ ہوٹل‘ سکول،شادی ہالز‘ اینٹوں کے بھٹے اور بڑی بڑی دوکانیں اور کاروباری ادارے قائم ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں ورکرز کام کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے صرف من پسند اور آٹے میں نمک کے برابر ورکرز پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن میں رجسٹرڈ ہیں اور سینکڑوں ورکرز آج بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلند بانگ دعوؤں اور وعدوں کے باوجود اپنے اس بنیادی اور آئینی حق سے محروم اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ضلع راجن پور میں سرمایہ داروں ،جاگیرداروں اور صنعتکاروں کا ایکا
Dec 07, 2020