عالمی یوم معذوراں کے سلسلہ میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ میں آگاہی سیمینار

Dec 07, 2020

ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ) عالمی یوم معذرواں کے سلسلہ میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں آگاہی سیمینار کا انعقاد اور ویل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں تقریب کے مہمان خصوصی  ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد اکرم،لا آفیسر بینظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا  مجید رانا،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم اور دیگر نے عالمی دن کی مناسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ کسی بھی معذوری کے شکار افراد ہمارے لئے خاص اہمیت کے حامل ہیں اس لئے انہیں خصوصی افراد کا لقب دیا گیا خصوصی افراد کی بہتر تعلیم و تربیت کرکے معاشرے کا فعال شہری بنایا جا سکتا ہے جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم ہے ۔

مزیدخبریں