سرمایہ داروں ،جاگیرداروں اور صنعتکاروں کا ایکا ٗمزدور ٗورکرز کا مستقبل دائو پرلگ گیا

حاجی پورشریف( نمائندہ نوائے وقت )مزدور اور ورکرز طبقہ آج بھی مستقل طور پراستحصال کا شکار ہے،انڈس شوگر مل ،درجنوں کی تعداد میں کاٹن فیکٹریاں،فلور ملز،آئل ملز،سینکڑوں کی تعداد میں پٹرول پمپس، بیکریاں،ہوٹل،سکول،شادی ہالز،اینٹوں کے بھٹے،اور بڑی بڑی دوکانیں اور کاروباری اداریقائم ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں ورکرز کام کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے صرف من پسند اور آٹے میں نمک کے برابر ورکرز پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن میں رجسٹرڈ ہیںحالانکہ پی ای ایس ایس آئی، ای او بی آئی میں رجسڑیشن ہر رجسٹرڈ صنعتی اور کاروباری ورکرز کا آئینی حق ہے۔غفلت کے مرتکب محکموں کیخلاف فوری کاروائی اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے.

ای پیپر دی نیشن