میلسی (نامہ نگار)مصطفائی تحریک ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد سلیم قادری، انجمن طلباء اسلام ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری راؤ عابد علی، تحصیل ناظم اے ٹی آئی میلسی راؤ واصف رضا و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینا قابل مذمت ہے‘ اس سے مسلمانوں کے دلوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ امت مسلمہ کو اس کا شدید نقصان ہوگا سعودی عرب کو چاہیے کہ اس فیصلہ کو واپس لے اور اسرائیل کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کا معاہدہ ختم کرکے تمام امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں اس موقع پر میاں عدیل احمد، راو طلحہ انور، راو عدیل احمد، لیاقت علی خان، انیس احمد و دیگر کارکنان موجود تھے۔