ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 134 رنز سے شکست د یدی

Dec 07, 2020

ملتان (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جانے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔کیوی کپتان کین ولیمسن پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 7 وکٹوں کے نقصان پر اس نے 145 اوورز میں 519 رنز کا مجموعہ بنا  یا،جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 64 اوورز میں محض 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ٹم ساؤتھی نے شان دار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں۔آل آؤٹ کے بعد ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بدقسمتی ساتھ نہ چھوڑ سکی، اور 59 اوورز میں پوری ٹیم 247 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اس بار نیل ویگنر نے 4 وکٹیں لیں، جب کہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جرمین بلیک ووڈ نے سینچری بنا کر 104 رنز بنائے، الزری جوزف نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 86 رنز اسکور کیے۔

مزیدخبریں