پاکستان توہین آمیز خاکوں کا معاملہ عالمی عدالت لے جانے کے فیصلے کی مکمل تائید کرتا ہے:  طاہر اشرفی

Dec 07, 2020

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مصر پاکستان تعلقات محبت و احترام پر مبنی ہیں۔ شیخ الازہر کی طرف سے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا شیخ الازہر کی خدمت میں پیغام ہے کہ پاکستان ہر ممکن اور ہر سطح پر تعاون کیلئے حاضر ہے۔ کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کی قرارداد پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ جامعۃ الازہر اور پاکستان کے مدارس اور جامعات کے درمیان تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مصر کے سفیر طارق دحروج سے ملاقات کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کو عالم اسلام میں ممتاز مقام حاصل ہے۔ پاکستان مسلم امہ کی وحدت اور اتحاد کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔ پاکستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انتہا پسند اور دہشت گرد عناصر کے خلاف تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا ہو گا اور ایسے عناصر کے خلاف اقدامات اٹھانے ہوں گے جو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سرپرستی کرتے ہیں۔ پاکستان میں مصر کے سفیر طارق دحروج نے کہا کہ پاکستان محبت اور پیار دینے کا ملک ہے۔ پاکستان اور مصر کے رشتے بہت مضبوط ہیں۔ پاکستان میں عربی زبان کے فروغ اور پاکستانی طلباء  آئمہ و خطباء کیلئے جامعۃ الازہر کے مختلف کورسز میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مستقبل میں پاکستان اور مصر کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے وفود کے تبادلے کیے جائیں گے اور تمام امور پر مشاورت اور تعاون کا عمل جاری رہے گا۔ دریں اثنائ￿ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا ایک دوسرے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے کسی ذمہ دار یا اہلکار نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں قطعی درست نہ ہیں۔ پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ جب تک فلسطینی ریاست کا قیام نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل کے حوالہ سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ مصر کا عالم اسلام میں اہم کردار ہے جامعۃ الازہر مسلمانوں کا عظیم مرکز ہے۔ نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلموں کے مقدس اور تاریخی ہیں جو عظیم اسلامی اور تاریخی ثقافت سے وابستہ ہیں۔ جامعۃ الازہر اور مصر کی حکومت کی طرف سے پاکستان کے علمائ، طلباء کیلئے تعاون قابل تحسین ہے۔

مزیدخبریں