اسلام آباد(اے پی پی)حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل کیے گئے جہاز پی این ایس تبوک نے ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ کیاجہاں پر ترک بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر اکساز نیول بیس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک بحریہ کے حکام نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ پی این ایس تبوک نے ترک بحریہ کے جہاز کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ پی این ایس تبوک کا ترکی کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔
پاک بحریہ کے جہاز این ایس تبوک کا ترکی کی بندرگاہ اکساز پہنچنے پر پرتپاک استقبال
Dec 07, 2020