اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کیا وزیراعظم پارلیمنٹ میں این آر او مانگنے والوں کے نام بتائیں گے؟۔ قوم جاننا چاہتی ہے کون ہیں جو وزیراعظم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا کبھی کسی سے کوئی این آر او نہیں ہوا۔ این آر او پی پی کے خلاف صرف پروپیگنڈا ہے۔ آئین پاکستان میں این آر اوکی کوئی شق نہیں۔ وزیراعظم کو نیب کو کسی کے خلاف مقدمات بند کرنے کا حکم دینے کا اختیار نہیں۔