راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 خاتون سمیت 7مریض خالق حقیقی سے جا ملے ہیں،ہسپتال ذرائع کے مطابق عذرا،عارفہ،عبید،منیر،سید محمد نے ہولی فیملی ہسپتال میں دم توڑاجبکہ ایم یاسین،شوکت علی نے یورالوجی میں دم توڑاہے،ہولی فیملی،بی بی ایچ،یورالوجی میں زیر علاج مریض144ہوگئے ہیں،ہولی فیملی،یورالوجی،بینظیر بھٹو میں13مریض وینٹی لیٹرجبکہ 99اکسیجن پر منتقل ہو گئے ہیں،دوسری جانب کورونا الرٹ کے بعد بھی ڈاکٹرز نرسنگ دیگر سٹاف بڑھایا نہ جاسکا،ہسپتال ذرائع کے مطابق کورونا مریضوں کی اکسیجن پر منتقلی بڑھ گئی ہے،محکمہ ہیلتھ کا کہنا ہے کورونا کا تیزی سے پھیلائو جاری ہے تاہم شہری احتیاط کریں۔