سرائے مغل:پولیس تفتیش میں شہادت دینے پر  ایک شخص پر فائرنگ، محفوظ رہا

سرائے مغل(نامہ نگار) موضع پڈھانہ کا رہائشی شہزاد سرور اپنے بھائی کے ہمراہ گھر جا رہا تھا مسلح زیشان قمر اور رضا قمر نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔وجہ عناد یہ ہے ملزمان نے چند روز قبل ایک شخص کو فائر مار کر زخمی کر دیا تھا جس کی تفتیش پولیس کے پاس تھی اور مدعی شہزاد نے موقع کی شہادت ملزمان کے خلاف دی تھی جس کا انہیں رنج تھا۔تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن