گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بدتمیزی کرنے پر پیٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے ڈی ایس پی احسان اللہ شاد کے خلاف درخواست وزیر اعظم اور دیگر افسران کو بھجوا دی ڈی ایس پی شراب کے نشے میں دھت ہو کراپنے دوست کے ہمراہ آئے اور ملازمین کے سامنے گالم گلوچ کی جبکہ انچارج نندے پور ڈی ایس پی کے کھانے پینے کیلئے پرائیوٹ لوگوں سے پیسے اکٹھے کرتے ہوئے درخواست میں موقف نندی پور پیٹرولنگ پوسٹ پر بطور محرر تعینات ہیڈ کانسٹیبل سلیمان نے ڈی ایس پی احسان اللہ شادکے خلاف ذہنی ٹارچر اور گالم گلوچ کرنے کے خلاف وزیر اعظم پاکستان ، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ کو درخواست دے دی ہے ہیڈ کانسٹیبل سلیمان کی طرف سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی ایس پی احسان اللہ شاد شراب کے نشے میں دھت ہو کر پرائیوٹ بندے کے ہمراہ پیٹرولنگ پوسٹ کا دورہ کرتا ہے اورملازمین کو غلیظ گالیاں دیتا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی احسان اللہ شاد بلا وجہ ذہنی ٹارچر کرتا ہے اور رات گئے اپنے دوستوں کے ہمراہ پیٹرولنگ پوسٹ پر آ کر دعوتیں کرتا ہے جبکہ انچارج نندی پور پوسٹ ڈی ایس پی کے کھانے پینے کے لیے پیسے اکٹھے کررہے ہیں جو ہر روز مختلف قسم کے پکوان لے کر ڈی ایس پی کو پہنچاتا ہے وزیر اعظم سمیت اعلی افسران کو دی جانے والی درخواست حاصل کر لی ہے درخواست میں ڈی ایس پی کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل نے اعلی افسران سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے یاد رہے اس سے قبل ڈی ایس پی احسان اللہ شا د ایس ڈی پی او سیٹلائٹ ٹائون تعیناتی کے دوران بھی ملازمین ان کے ناروہ رویے سے سخت پریشان تھے ۔
بدتمیزی کرنے پر پٹرولنگ اہلکارنے ڈی ایس پی کیخلاف اعلیٰ حکام کو درخواست دے دی
Dec 07, 2020