ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کو سٹیلائٹ سے کنٹرول کی گئی مشین گن سے قتل کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کے نائب کمانڈریئر ایڈمرل علی فداوی کا دعوی کیا کہ پک اپ پر نصب گن کے ذریعے صرف فخری زادے کے سر کو ٹارگٹ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ دس انچ کے فاصلے پر بیٹھی اہلیہ کو ایک گولی نہیں لگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کو قتل کیا گیا تھا۔