ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل و سابق میئر نیویارک سٹی روڈے گوئیلیانی کورونا وائرس کے باعث ہسپتال داخل

Dec 07, 2020 | 14:47

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل و سابق میئر نیویارک سٹی روڈے گوئیلیانی کورونا وائرس کے باعث ہسپتال داخل ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ روڈے گوئیلیانی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ روز دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے میڈسٹار جارج ٹاﺅن یونیورسٹی ہسپتال میں داخل ہوئے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپنے وکیل روڈے گوئیلیانی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد  کام شروع کریں گے۔ دریں اثنا روڈے گوئیلیانی نے اپنے ٹویٹ میں ان کے صحت کے لیے نیک خواہشات پر اپنے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سابق میئر نیویارک سٹی روڈے گوئیلیانی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں یا وہ کس روزکورونا وائرس کا شکار ہوئے ۔ روڈے گوئیلیانی 1994 سے 2001 تک نیویارک سٹی کے میئر رہے  جبکہ وہ 1981 تا 1983 تک امریکہ کے ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل بھی رہے۔

مزیدخبریں