برطانیہ میں14 دسمبر سے پرندوں کوہمیشہ گھروں کے اندر رکھنے کی ہدایت

Dec 07, 2020 | 15:13

ویب ڈیسک

برطانیہ میں برڈ فلو کے بڑھتے کیسز کے باعث حکام نے پردے پالنے والوں پر پابند عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 دسمبر سے پرندوں کوہمیشہ گھروں کے اندر رکھیں۔اس سلسلے میں فوڈ اینڈ رولر ڈپارٹمنٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے چیف ویٹرنری آفیسرز نے ملک میں جنگلی اور پالتوں دونوں طرح کے پرندوں میں ایوین انفلونزا کے کئی کیسز سامنے آنے کے بعد مرغیوں اور پالتو پرندوں کی حفاظت کےلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ افسران نے پرندوں کو گھروں میں رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ برڈ فلو سے انسانی صحت اور فوڈ سکیورٹی کوخطرہ لاحق ہے۔یہ پابندی 14 دسمبر سے نافذ ہو گی،جس کے بعدتمام پرندوں کو پرندوں کی پناہ گاہوں میں رکھنا اور بیماری کے پھیلا کو محدود  کرنے اور بیماری ختم کرنے کے لئے سخت بائیو سکیورٹی اقدامات پر عمل کرنا قانونی طور پر ضروری ہوگا

مزیدخبریں