گوگل کا جاپانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال

Dec 07, 2020 | 17:12

ویب ڈیسک

گوگل نے اپنے نئے پروگرام گوگل نیوزشوکیس میں جاپانی ذرائع ابلاغ کی کمپنیوں کو شراکت دار بنانے کے لئے معاہدہ کرنے پر بات چیت شروع کر دی ہے۔حال ہی میں شروع ہونے والے مذکورہ منصوبے میں خبروں کے ناشرین کو خبر کی فراہمی کے عوض گوگل کی جانب سے ادائیگی کرنا شامل ہے۔گوگل کمپنی پہلے ہی جرمنی اور فرانس سمیت 7 ملکوں میں تقریبا 400 خبر رساں اداروں کے ساتھ شراکت داری کیلئے دستخط کر چکی ہے۔ کمپنی نے اس منصوبے پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔خبروں سے متعلقہ کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد گوگل کے پلیٹ فارم پر دی جانے والی خبروں کے عوض اس سے ادائیگی کا تقاضہ کر رہی ہے۔

مزیدخبریں