چنیوٹ(نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر کے قاتل باپ بیٹا کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو معمولی تنازعہ پر ان کے رشتہ دارو سہیل اصغر اور اس کے والد اصغر علی نے چنیوٹ کے علاقہ چک نمبر 237میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او بلال افتخار نے گزشتہ روز تھانہ لنگرانہ کے علاقہ چک 237میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے قتل کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
چنیوٹ: اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے قاتل باپ بیٹا گرفتار
Dec 07, 2021