احمدعزیز تارڑکا  گلاب دیوی انڈر پاس کا اچانک دورہ ، ترقیاتی کاموںکا جائزہ لیا


لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے  گلاب دیوی انڈر پاس کا اچانک دورہ کیا اورموقع پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیارکا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے (ٹو) مظہر حسین خان نے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبے پر جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ انڈر پاس پر جاری کام جلد از جلد مکمل کر لیاجائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے منصوبے پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیف انجینئر مظہر حسین خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمدعزیز تارڑ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت سے بھی پہلے مکمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن