جامعات روادارانہ ماحول کی تشکیل میں کردار ادا کریں:طاہر رضا بخاری

Dec 07, 2021


لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی محققین اور سکالرز کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش گاہیں اور جامعات روادارانہ ماحول کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔ اسلامی علوم ومعارف کی ترویج ہی سے انتہا پسندانہ مفاسد کی بیخ کنی ہوگی۔ محققین اور سکالرز اخوت ،بھائی چارے اورانسان دوستی کے موضوعات کو عام کریں۔ سیرتِ طیبہؐ اور اسوئہ حسنہؐ کے عالمی سطح پر ابلاغ میں یونیورسٹی اساتذہ کا کردار کلیدی نوعیت کا حامل ہے۔ پنجاب بھر میں سیرت چیئرز کا قیام ایک اہم قدم ہے ، جس کے ثمرات سوسائٹی کو میسر آئیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ایگزیکٹو کلب میں سکالرز اور محققین کے اس اجلاس میں ڈاکٹر حافظ محمد سعد اللہ ، ڈاکٹر محمد سلطان شاہ ،ڈاکٹر سعیداحمد سعیدی ،ڈاکٹر عبداللہ صالح، ڈاکٹر حافظ عثمان سمیت دیگر شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیرتِ طیبہ ؐ کی روشنی اور اْجالوں کو عام کرنے کا اہتمام کریں گے۔

مزیدخبریں