پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیررجسٹرڈ6کاروباری شعبوں کا ڈیٹا تیار


لاہو ر(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے6کاروباری شعبہ جات میں رجسٹریشن کے بغیر کاروبار کر نیوالے اڑھائی ہزار افراد کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے ۔ پی آراے حکام کے مطابق 800 غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز سمیت تمام غیر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کو نوٹسز بھیجنے کا عمل شروع کردیاگیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ افراد میں کنسٹرکشن سروسز،پراپرٹی ڈویلپرز،پراپرٹی ڈیلرز ، غیررجسٹرڈ آرکیٹیکٹس ،ٹیکنیکل سائنٹیفک کنسلٹنٹس اور مارکیٹنگ ایجنٹس کا ڈیٹا  مرتب کیاگیا ہے۔ابھی 800سے زائد غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ مرحلہ وار تمام غیر رجسٹرڈ بزنسز کو نوٹسز جاری کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا- پی آراے حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...