کڈنی ہلز ریفرنس‘ سلیم مانڈوی والا کی بریت کیلئے درخواست پر دلائل طلب


 اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے کڈنی ہلز ریفرنس میں بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے گئے۔ سلیم مانڈوی والااور دیگرعدالت پیش ہوئے۔ نیب نے بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست مسترد کی جائے۔ مانڈوی والا کے وکیل نے کہا ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس نیب کے درائرہ اختیار میں نہیں آتا۔  سلیم مانڈوی والا نے کہا  نیب کو پتہ نہیں ہے آگے کرنا کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...