بھارت: ایک ہی خاندان  کے 9افراد اومیکرون کا شکار

Dec 07, 2021


جے پور (این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد عالمی وبا کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہوگئے جس کے بعد بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد21 ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں اومی کرون سے متاثر ہونے والے افراد حال ہی میں جنوبی افریقا سے آئے ،دوسری جانب نئی دہلی میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزیدخبریں