لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی ویڈیو گیمر ارسلان ایش نے ٹیکن 7 کا ایک اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارسلان ایش نے اپنی جیت کی خبر دی اور تصاویر بھی شیئر کیں۔27 سالہ ارسلان ایش نے امریکہ کے شہر فلوریڈا میں کھیلا گیا سی ای او 2021 مقابلہ اپنے نام کیا ہے۔ارسلان ایش نے ویڈیو گیم ٹیکن 7 کے فائنل میں جورجیا کے پروفیشنل گیمر اناکن کو ہرایا ہے۔