ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بابراعظم سے خفا، وجہ بھی بتا دی 

Dec 07, 2021


لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے فیورٹ بھابھی کا نام بتانے پر ثانیہ ان سے کچھ خفا خفا نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور بابر اعظم کے ورچوئل انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب نے بابر سے ان کی فیورٹ بھابھی کے بارے میں پوچھا۔شعیب نے بابر سے پوچھا کہ کوئی ایک فیورٹ بھابھی کا نام بتائیں ؟ سوال کرنے کے بعد شعیب نے بابر کو تنبیہ بھی کی کہ دھیان سے نام لینا سب بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔شعیب کے سوال پر بابر نے صرف ایک نام بتانے کا سن کر حیرانی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں کپتان نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی پسندیدہ بھابھی قرار دیا۔بابر کے جواب پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کچھ خفا خفا نظر آئیںاور انہوں نے کپتان سے شکوے بھی کیے۔ثانیہ نے شعیب کے سوال کے جواب میں پہلے بابر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور ساتھ شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بابر کے کھانے ہمارے ساتھ، چائے ہمارے ساتھ، خاطر کریں ہم ان کی، ہمارے گھر میں بابر سوتے ہیں اٹھتے ہیں لیکن ہم ان کے فیورٹ نہیں ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟

مزیدخبریں