اسسٹنٹ کمشنر صدر نے5ہوٹل، 2دوکانوں کو سر بمہر کر دیا،85ہزار جر مانہ 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) راولپنڈی میں کورونا ویکسین لگوائے بغیر دوکانوں اور ہو ٹلوں میں کام کرنے والے ملازمین سمیت مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے دوران5ہوٹل اور 2دوکانوں کو سر بمہرکرتے ہوئے ایک لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ کر دیاگیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نوشین اسرار اور اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ملازمین کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے، دکانوں اور ہوٹلوں میں تمام ملازمین کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ فراہم کرنے کی وجہ سے انہوں نے چار ہوٹلوں اور ایک دکان کو سربمہر کر دیا اور مجموعی طور پر ایک لاکھ اور 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے تین ہوٹلوں کو سربمہر کیا اور 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ایک ہوٹل اور ایک دکان کو سربمہر کیا اور 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ای پیپر دی نیشن