راولپنڈی (جنرل رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے اجلاس کے فیصلے کے تحت آج 7 دسمبر منگل کو حالیہ مہنگائی اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پنجاب بھر کے تمام سرکاری محکموں میں کلرک و ملازمین قلم چھوڑ احتجاج کریں گے ایپکا قائدین شہزاد کیانی، چوہدری مبشر احمد، راجہ آفتاب ستی، سید فدا نقوی اور دیگر نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کی وجہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ نے سرکاری ملازمین کی حالت ابتر کردی ہے۔ اب تو ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ہر چیز کی قیمت ڈبل ہو چکی ہے لیکن ملازمین فاقوں پر مجبور ہیں۔
مہنگائی کیخلاف پنجاب بھرکے کلرک آج قلم چھوڑ احتجاج کریں گے
Dec 07, 2021