ہکلہ-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے13 دسمبر سے کھول دی جائیگی

Dec 07, 2021


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ہکلہ-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے (ایم-14) جوسی پیک مغربی روٹ کا ایک اہم حصہ ہے 13 دسمبر سے ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔این ایچ اے حکام کے مطابق  روٹ مکمل ہے لیکن سروس ایریاز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ایم-14 موٹروے مغربی کوریڈور کا ابتدائی حصہ ہے اور جنوبی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان صوبوں کو ایم-1 موٹر وے سے جوڑتا ہے۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئٹہ تک موجودہ دو لین ہائی وے کو مزید بہتر بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ چار رویہ مغربی راہداری کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہے جسے پانچ مختلف پیکجیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں