راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ لوکل باڈیزالیکشن کے دوران ہرسطح پرترازو کے پینل لائیں گے ،ذمہ داران بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جنگی بنیادوں پرورکنگ کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے نا ئب امیرصوبہ وصدرسیاسی کونسل ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی کی زیرصدارت منعقدہ صوبائی سیاسی پارلیمانی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ چترال سے گوادر،خیبرتاکراچی تبدیلی تباہ کن ثابت ہوئی۔