اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ غریبوں کی آہ وبکا حکمرانوں کو لے ڈوبے گی، آئندہ الیکشن میں تبدیلی سرکار کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہوگا،حکومت ہر وہ فیصلہ کررہی ہے جو عوام دشمن اور غریبوں کوختم کرنے والا ہو،رات کے اندھیرے میں پٹرول، ڈیزل ،گیس،بجلی سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے،ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر آنے والی صبح عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیاجاتاہے،غریبوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں ،گھر والوں سے چھت اورمزدوروں سے روزگار چھن چکا۔