رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف لائف اسٹائل میڈیسن کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس 


اسلام آباد(نا مہ نگار)رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف لائف اسٹائل میڈیسن نے پاکستان ایسوسی ایشن آف لائف اسٹائل میڈیسن کے تعاون سے 2 سے 5 دسمبر تک  رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد  کےI-14کیمپس  کیمرکزی آڈیٹوریم میں "لائف اسٹائل میڈیسن کا مدافعتی نظام پررول"کے موضوع پر اپنی پہلی بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ۔ تقریبا 300سے زیادہ مندوبین نے ذاتی طور پر اور 100سے زیادہ نے آن لائن کانفرنس میں شرکت کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہسپتالوں پر بیماریوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے طبی نظام کے طرز عمل میں تبدیلی، دماغی صحت اور ماحولیاتی سائنس کو شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی جناب حسن محمد خان نے پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطحوں پر لائف اسٹائل میڈیسن پڑھانے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن