یکم جنوری سے پنجاب کے تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت مہیا ہوگی،صداقت عباسی

Dec 07, 2021


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایم این اے و صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی زیرصدارت اجلاس مرکزی آفس مارگلہ ٹاؤن میں منعقد ہواجس میں سنئیر نائب صدر شمالی پنجاب عطاء اللہ شادی خیل، نائب صدور علی ناصر بھٹی، شہزاد احمد خان میکن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عارف عباسی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شیخ انیس، ایڈوائزر شمالی پنجاب ساجد قریشی، کوآرڈینیٹر شمالی پنجاب خواجہ معید و دیگر موجود تھے اجلاس میں تنظیمی امور کیساتھ ساتھ آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اور تمام ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ شمالی پنجاب کی ٹیم جلد ہر ضلع کے دورے کرے گی اور ہر ضلع میں ورکرز کنونشن کیے جائیں گے اور تمام اضلاع کی کارکردگی مدنظر رکھی جائے گی اور کارکردگی نا دکھانے والے عہدیداروں کے حوالے سے ریجنل باڈی فیصلہ کرے گی، صداقت علی عباسی نے کہا کہ یکم جنوری سے پنجاب کے تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

مزیدخبریں