صارفین اور لائن سٹا ف کی زندگیوں کومحفوظ بنائیں گے، ڈاکٹر امجد خان


اسلام آباد(نا مہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ آئیسکو ایک ذمہ دار ادارہ ہے، صارفین اور لائن سٹاف کی زندگیوں کو بجلی کے حادثات سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ آئیسکو چیف نے بتایا کہ خصوصی مہم کے دوران گھروں کے قریب سے گزرنے والی تاروں، ٹیرھے اور کمزور بجلی کے پولوں کے8680پوائنٹس کی نشاہدہی آئیسکو کی فیلڈ فارمیشنز اور صارفین نے کی جن پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے7803خطرناک پوائنٹس کو محفوظ بنایا جا چکا ہے اور اس کام پر آنے والے 1ارب 33کروڑ 20لاکھ سے زائد کے اخراجات آئیسکو نے خود برداشت کیے ہیں اور ثابت کیا ہے کہ آئیسکو ایک صارف دوست کمپنی ہے۔ آئیسکو چیف نے لائن سٹاف کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ لائن پر کام یا دیگر فالٹ کی درستگی سے قبل تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور حفاظتی آلات کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ای پیپر دی نیشن