نصیرآباد(نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان نصیر آباد بلوچستان کے زیرِ اہتمام خلفاء راشدین کانفرنس کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کانفرنس کی تیاریوں کے جائزے کے موقع پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حافظ علی احمد کھیازئی،غلام مصطفی کورار،حافظ محمد حسن،محمد طیب نیچاری،حافظ وزیر احمد کھیازئی،حافظ اصغر علی،محمد بخش ابڑو،حافظ جاوید کھوسہ،حافظ محمد امین سولنگی سمیت دیگرموجود تھے ۔
خلفاء راشدین کانفرنس کے دوررس نتائج ہونگے:عبدالحکیم انقلابی
Dec 07, 2021