قلات میںشدید سردی کی لہر،گیس وبجلی بند،بچے ،بوڑھے بیمار

قلات (پی پی آئی) قلات میںشدید سردی کی لہر ہے اور سخت سرد موسم میںگیس وبجلی کی بندش سے سینکڑوںبچے اور بزرگ بیماریوں کا شکارنظر آتے ہیںنیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے قلات میں شدید سردی کے دوران گیس اور بجلی کی بندش پر کہا کہ گیس اور بجلی کی بندش سے شدید سردی کے باعث ہزاروں معصوم بچے اور بزرگ بیماری کا شکار ہوگئے جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی کیسکو حکام اور موجودہ کٹھ پتلی حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں  نے کہا کہ ہماری پردہ دار مائیں بہنیں قلات میں گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور قلات کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر سوئی سدرن اور کیسکو کا قبلہ درست نہیں ہوا حکومت نے مسئلے کو سنجیدہ نہ لیا تو گوادر کے بعد قلات میں بھی دھرنا ہوگا اور ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن